سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. ما جاء فى الإحرام
باب: حالت احرام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2439 ترقیم الرسالہ : -- 2471
نا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا الْفِرْيَابِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِزَارٌ فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ نَعْلانِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ" . سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَلَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، وَجُوَيْرِيَةَ بْنِ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ: مَاذَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ قَبْلَ الإِحْرَامِ بِالْمَدِينَةِ. وَحَدِيثُ شُعْبَةَ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ هَذَا بَعْدَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کے پاس تہبند نہ ہو، وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے مسجد میں بلند آواز میں دریافت کیا: حالت احرام والا شخص کون سے کپڑوں کو ترک کرے؟ (امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ بات احرام باندھنے سے قبل مدینہ منورہ کی ہے۔ جبکہ دیگر راویوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے، اس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنی تھی، لہٰذا یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث کے بعد کی ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2471]
ترقیم العلمیہ: 2439
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1740، 1841، 1843، 5804، 5853، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1178، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2681، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3781، 3782، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2673، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1829، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 834، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2931، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 474،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2464، 2465، 2466، 2470، 2471، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1873»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2471 in Urdu
جابر بن زيد الأزدي ← عبد الله بن العباس القرشي