سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
29. ما جاء فى المحرم يؤذيه قمل رأسه
باب: حاجی کے سر میں جوؤں کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2746 ترقیم الرسالہ : -- 2783
حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ إِسْحَاقَ التَّمِيمِيُّ ، نا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا مُصْعَبُ بْنُ مَاهَانَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، وَأَيُّوبَ ، وَسَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ لَهُ وَهُوَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" احْلِقْ"، فَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196. فَالصِّيَامُ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ، وَالصَّدَقَةُ فَرَقٌ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ، وَالنُّسُكُ شَاةٌ .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے، وہ اپنی ہنڈیا کے نیچے آگ سلگا رہے تھے۔ یہ حدیبیہ کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”کیا تمہاری جوئیں تمہیں تنگ کر رہی ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا سر منڈوا دو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) تو یہ آیت نازل ہوئی: ”تو تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا اسے سر میں تکلیف ہو، تو وہ فدیہ کے طور پر روزے رکھے یا صدقہ کر لے یا قربانی کرے۔“ روزہ رکھنے کا حکم تین دن روزے رکھنا ہے۔ صدقے سے مراد یہ ہے کہ چھ مسکینوں کو ایک فرق دیا جائے، اور قربانی سے مراد یہ ہے کہ بکری کی قربانی دی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2783]
ترقیم العلمیہ: 2746
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1818، 4159، 4190، 4191، 4517، 5665، 5703، 6708، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1201،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 884، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2676،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3978، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2854، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1856، 1857، 1858، 1860،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 953، 2973، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3079، 3080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2780، 2781، 2782، 2783، 2784، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18388»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2783 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← كعب بن عجرة الأنصاري