🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب صفة وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 294 ترقیم الرسالہ : -- 299
حَدَّثَنَا الْفَارِسِيُّ ثنا إِسْحَاقُ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، وَثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ بِوَاسِطَ، نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، وَثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ الرَّاسِبِيُّ ، نا الْوَلِيدُ ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالُوا: نا زَائِدَةُ ، نا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ ، قَالَ: جَلَسَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، بَعْدَ مَا صَلَّى الْفَجْرَ فِي الرَّحَبَةِ، ثُمَّ قَالَ لِغُلامِهِ:" ائْتِنِي بِطَهُورٍ"، فَأَتَاهُ الْغُلامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَهُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ: كُلُّ ذَلِكَ لا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ - ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ، ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ مَسَحَ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِيَدِهِ فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا طَهُورُ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ" . وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ الْكَلِمَةَ وَالشَّيْءَ، وَمَعْنَاهُ قَرِيبٌ صَحِيحٌ.
عبدخیر بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد باہر میدان میں آکر بیٹھ گئے، پھر آپ نے اپنے خادم سے یہ ارشاد فرمایا: وضو کا پانی لے کر آؤ! وہ خادم ایک برتن میں پانی لے کر آیا اور ساتھ ایک طشت لے آیا۔ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف ہی دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اس کے ذریعے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیل کر اپنے ہاتھوں کو دھو لیا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا۔ عبدخیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: اس میں سے ہر ایک مرتبہ میں انہوں نے اپنا ہاتھ برتن کے اندر داخل نہیں کیا بلکہ برتن سے پانی انڈیل کر تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو دھویا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن کے اندر ڈالا اور (پانی لے کر) اس کے ذریعے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ انہوں نے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک کو اندر سے صاف کیا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا، اس کے بعد انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھو لیا، اس کے بعد انہوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا اور اپنا بایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا، یہاں تک کہ ان کا ہاتھ پانی سے بھر گیا، پھر انہوں نے اسے اس پانی سمیت بلند کیا اور پھر اپنا بایاں ہاتھ اس پر پھیرا اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے ایک مرتبہ سر کا مسح کر لیا، پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے دائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس پاؤں کو تین مرتبہ دھو لیا، انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے بھی دھو لیا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنے چلو میں کچھ پانی سے کر اسے پی لیا، پھر یہ بات ارشاد فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ ہے۔ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کو دیکھ لے، تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ بعض راویوں نے اس روایت کے بعض الفاظ میں کچھ کمی و بیشی نقل کی ہے، تاہم ان سب کا مفہوم ایک دوسرے کے قریب ہے اور مستند طور پر ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 299]
ترقیم العلمیہ: 294
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5615، 5616، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 16، 147، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1056، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 91،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 44، 48،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 396، 404، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 298، 299، 300،وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 939، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 593»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبد خير بن يزيد الهمداني، أبو عمارة
Newعبد خير بن يزيد الهمداني ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة
👤←👥خالد بن علقمة الهمداني، أبو حية
Newخالد بن علقمة الهمداني ← عبد خير بن يزيد الهمداني
صدوق حسن الحديث
👤←👥زائدة بن قدامة الثقفي، أبو الصلت
Newزائدة بن قدامة الثقفي ← خالد بن علقمة الهمداني
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن أبي بكير القيسي، أبو زكريا
Newيحيى بن أبي بكير القيسي ← زائدة بن قدامة الثقفي
ثقة
👤←👥الوليد بن عقبة الشيباني، أبو العباس، أبو الحسن، أبو عبد الله
Newالوليد بن عقبة الشيباني ← يحيى بن أبي بكير القيسي
صدوق حسن الحديث
👤←👥جعفر بن محمد الرسعني، أبو الفضل
Newجعفر بن محمد الرسعني ← الوليد بن عقبة الشيباني
صدوق حسن الحديث
👤←👥يعقوب بن إبراهيم اليشكري، أبو بكر
Newيعقوب بن إبراهيم اليشكري ← جعفر بن محمد الرسعني
ثقة
👤←👥الحسين بن علي الجعفي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newالحسين بن علي الجعفي ← يعقوب بن إبراهيم اليشكري
ثقة متقن
👤←👥شعيب بن أيوب الواسطي، أبو بكر
Newشعيب بن أيوب الواسطي ← الحسين بن علي الجعفي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد
Newعبد الرحمن بن مهدي العنبري ← شعيب بن أيوب الواسطي
ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث
👤←👥أحمد بن سنان القطان، أبو جعفر
Newأحمد بن سنان القطان ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري
ثقة حافظ
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← أحمد بن سنان القطان
ثقة
👤←👥الحجاج بن أرطاة النخعي، أبو أرطاة
Newالحجاج بن أرطاة النخعي ← علي بن عبد الله الواسطي
صدوق كثير الخطأ والتدليس
👤←👥إبراهيم بن أبي يحيى الأسلمي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن أبي يحيى الأسلمي ← الحجاج بن أرطاة النخعي
متروك الحديث
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← إبراهيم بن أبي يحيى الأسلمي
ثقة حافظ
👤←👥إسحاق بن إبراهيم الدبري، أبو يعقوب
Newإسحاق بن إبراهيم الدبري ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن إسماعيل الفارسي، أبو عبد الله
Newمحمد بن إسماعيل الفارسي ← إسحاق بن إبراهيم الدبري
ثقة ثبت فاضل
Sunan al-Daraqutni Hadith 299 in Urdu