سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الجعالة
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3020 ترقیم الرسالہ : -- 3053
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَرِيشِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، قُلْتُ: إِنَّا بِأَرْضٍ لَيْسَ فِيهَا دِينَارٌ وَلا دِرْهَمٌ، وَإِنَّمَا نَبْتَاعُ الإِبِلَ وَالْغَنَمَ إِلَى أَجَلٍ فَمَا تَرَى فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِبِلا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ حَتَّى نَفِدَتْ وَبَقِيَ أُنَاسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرِ لِي إِبِلا بِقَلائِصَ مِنَ الصَّدَقَةِ إِذَا جَاءَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَهَا إِلَيْهِمْ، فَاشْتَرَيْتُ الْبَعِيرَ بِالاثْنَيْنِ وَالثَّلاثِ قَلائِصَ حَتَّى فَرَغْتُ، فَأَدَّى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ" .
عمرو بن حریش بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو سے سوال کیا: ہم ایسی جگہ رہتے ہیں، جہاں دینار درہم کا رواج نہیں ہے، ہم لوگ مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی شرط پر اونٹ اور بکریاں خرید لیتے ہیں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: تم نے ایسے شخص سے سوال کیا ہے، جو اس بارے میں جانتا ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے لیے صدقوں کے اونٹوں میں سے اونٹ دیے، یہاں تک کہ اونٹ ختم ہو گئے، لیکن کچھ لوگ بچ گئے، جن کے پاس سواری کے لیے جانور نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے لیے کچھ اونٹ خرید لو، جو جوان اونٹنیوں کے عوض میں ہوں گے، جو صدقے کے طور پر وصول ہوں گی، جب صدقات آئیں گے، تو ہم ان لوگوں کو وہ ادائیگی کر دیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دو یا تین جوان اونٹنیوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا، یہاں تک کہ میں فارغ ہو گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے اس کی ادائیگی کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3053]
ترقیم العلمیہ: 3020
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2353، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3357، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10639، 10640، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3052، 3053، 3054، 3055، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6704، 7146، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14144، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5736، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 14580، 14738»
«قال الحاکم: قوي الإسناد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 238)»
«قال الحاکم: قوي الإسناد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 238)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
عمرو بن حريش الزبيدي ← عبد الله بن عمرو السهمي