🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3128 ترقیم الرسالہ : -- 3167
نَا نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَنَّاطِ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ:" إِنَّ ابْنِي هَذَا قَتَلَ زَوْجِي، فَقَالَ الابْنُ: إِنَّ عَبْدِي وَقَعَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ عَلِيٌّ : خِبْتُمَا وَخَسِرْتُمَا، إِنْ تَكُونِي صَادِقَةً يُقْتَلُ ابْنُكِ، وَإِنْ يَكُنِ ابْنُكِ صَادِقًا نَرْجُمُكِ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلصَّلاةِ، فَقَالَ الْغُلامُ لأُمِّهِ: مَا تَنْظُرِينَ أَنْ يَقْتُلَنِي أَوْ يَرْجُمَكِ؟ فَانْصَرَفَا، فَلَمَّا صَلَّى سَأَلَ عَنْهُمَا فَقِيلَ: انْطَلَقَا" .
میسرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور اس کی والدہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ عورت بولی: میرے اس بیٹے نے میرے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔ تو بیٹا بولا: (مقتول) میرا غلام تھا، جس نے میری ماں کے ساتھ زنا کیا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں رسوا ہوئے اور خسارے کا شکار ہو گئے، (اے عورت!) اگر تم سچی ہو، تو تمہارے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا، اور اگر تمہارا بیٹا سچا ہے، تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھنے کے لیے تشریف لے گئے، تو اس لڑکے نے اپنی والدہ سے کہا: آپ کا کیا خیال ہے، یہ مجھے قتل کروا دیں گے یا آپ کو سنگسار کروا دیں؟ راوی کہتے ہیں: پھر وہ دونوں چلے گئے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو انہوں نے ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا: وہ دونوں جا چکے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3167]
ترقیم العلمیہ: 3128
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3167»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥ميسرة بن يعقوب الطهوي، أبو جميلة
Newميسرة بن يعقوب الطهوي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عطاء بن السائب الثقفي، أبو محمد، أبو السائب، أبو زيد
Newعطاء بن السائب الثقفي ← ميسرة بن يعقوب الطهوي
صدوق حسن الحديث
👤←👥الفضيل بن عياض التميمي، أبو علي
Newالفضيل بن عياض التميمي ← عطاء بن السائب الثقفي
ثقة إمام ثبت مأمون
👤←👥محمد بن يزيد الرفاعي، أبو هشام
Newمحمد بن يزيد الرفاعي ← الفضيل بن عياض التميمي
ضعيف الحديث