سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3169 ترقیم الرسالہ : -- 3208
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى الْبَزَّارُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَجَاءَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ ، فَقَالَ:" كَانَ شَيْءٌ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" . فَقُلْتُ لِعَمْرٍو: لا، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: شَكَّكْتَنِي.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ دینے کے وقت موجود تھے، حمل بن نابغہ انصاری آئے اور بتایا: ”دو عورتوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کر دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کا تاوان ادا کرنے اور مقتول عورت کے بدلے میں قاتل کو قتل کر دیے جانے کا فیصلہ دیا۔“ راوی (ابن جریج) بیان کرتے ہیں: میں نے عمرو (بن دینار) سے دریافت کیا، طاؤس کے صاحبزادے نے اپنے والد کے حوالے سے مجھے اس طرح نہیں بتایا، تو عمرو بن دینار بولے: ”تم نے مجھے شک میں مبتلا کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3208]
ترقیم العلمیہ: 3169
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6521،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4832، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6915، 6991، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4572، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16086، 16087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3208، 3209، 3210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3507»
الرواة الحديث:
عبد الله بن العباس القرشي ← حمل بن مالك الهذلي