🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3168 ترقیم الرسالہ : -- 3207
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، ح وَنا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الأَنْصَارِيُّ ، فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ لِي فَأَخَذَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى مِسْطَحًا فَضَرَبَتْ بِهِ رَأْسَهَا فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" ، وَقَالَ ابْنُ بُهْلُولٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: مَا تَعْلَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ، قَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، وَأَمَرَ أَنْ تُقْتَلَ بِهَا"، وَقَالَ ابْنُ الْجُنَيْدِ: فَقَامَ حَمَلُ أَوْ حَمَلَةُ بْنُ مَالِكٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔ ابن جنید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: حملہ بن مالک یا شاید حمل بن مالک کھڑے ہوئے (یعنی ان کے نام کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3207]
ترقیم العلمیہ: 3168
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6521،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4832، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6915، 6991، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4572، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16086، 16087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3208، 3209، 3210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3507»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حمل بن مالك الهذلي، أبو نضلةصحابي
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس
Newعبد الله بن العباس القرشي ← حمل بن مالك الهذلي
صحابي
👤←👥طاوس بن كيسان اليماني، أبو عبد الرحمن
Newطاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة إمام فاضل
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد
Newعمرو بن دينار الجمحي ← طاوس بن كيسان اليماني
ثقة ثبت
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عمرو بن دينار الجمحي
ثقة
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن راشد الأدمي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن راشد الأدمي ← الضحاك بن مخلد النبيل
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن مخلد الدوري، أبو عبد الله
Newمحمد بن مخلد الدوري ← إبراهيم بن راشد الأدمي
ثقة حافظ
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← محمد بن مخلد الدوري
ثقة ثبت
👤←👥أحمد بن عبد الله الهمداني، أبو عبيدة
Newأحمد بن عبد الله الهمداني ← الضحاك بن مخلد النبيل
صدوق حسن الحديث
👤←👥أحمد بن إسحاق التنوخي، أبو جعفر
Newأحمد بن إسحاق التنوخي ← أحمد بن عبد الله الهمداني
ثقة مأمون
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← أحمد بن إسحاق التنوخي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن أحمد الدقاق، أبو جعفر
Newمحمد بن أحمد الدقاق ← الضحاك بن مخلد النبيل
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن هارون الحضرمي، أبو حامد
Newمحمد بن هارون الحضرمي ← محمد بن أحمد الدقاق
ثقة