سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3199 ترقیم الرسالہ : -- 3240
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَسْلَمَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ اعْتَرَفَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبِكَ جُنُونٌ؟، قَالَ: لا، قَالَ: أَحْصَنْتَ؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُجِمَ بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ فَرَّ، فَأُدْرِكَ فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرًا، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے کا ایک فرد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، اس نے پھر اعتراف کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے اعراض کیا، یہاں تک کہ اس نے چار مرتبہ اپنے بارے میں یہ گواہی دی (کہ وہ زنا کر چکا ہے)، تو نبی نے فرمایا: ”کیا تم مجنون ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم شادی شدہ ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے عیدگاہ میں سنگسار کر دیا گیا، جب اسے پتھر لگے، وہ بھاگا، لیکن لوگ اس تک پہنچ گئے اور اسے سنگسار کر دیا گیا، یہاں تک کہ وہ مر گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں اچھے الفاظ ذکر کیے، تاہم آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3240]
ترقیم العلمیہ: 3199
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5270، 5272، 6814، 6820، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1691،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3094، 4440، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1958، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2094، 7136، 7137، 7138، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4420، 4430، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1429، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2361، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3240، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14686»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3240 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← جابر بن عبد الله الأنصاري