علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ یعنی آپ آڈیو ، ویڈیو بھیجیں ہم ان شاء اللہ ٹیکسٹ/ پی ڈی ایف میں بنا دیں گے۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3328 ترقیم الرسالہ : -- 3375
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَتَلَ مُتَعَمِّدًا، دُفِعَ إِلَى وَلِيِّ الْمَقْتُولِ، فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوا، وَإِنْ شَاءُوا أَخَذُوا الدِّيَةَ، وَهِيَ ثَلاثُونَ حِقَّةً، وَثَلاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، وَمَا صَالَحُوا عَلَيْهِ فَهُوَ لَهُمْ، وَذَلِكَ شَدِيدُ الْعَقْلِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص قتل عمد کے طور پر کسی کو قتل کر دے، اسے مقتول کے ولی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر وہ چاہیں، تو اسے قتل کر دیں اور اگر چاہیں، تو دیت وصول کر لیں، جو تیس حقہ، تیس جذعہ، چالیس خلفہ ہوں گے اور اس کے علاوہ وہ جس چیز کی ادائیگی پر مصالحت کریں گے، وہ انہیں ملے گی، یہ ان کی شدید دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3375]
ترقیم العلمیہ: 3328
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1387، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2626، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16144، 16179، 16230، 16240، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3375، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6832، 7154»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3375 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي