سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3411 ترقیم الرسالہ : -- 3461
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلا مِنْ جُذَامٍ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ عَدِيٌّ :" أَنَّهُ رَمَى امْرَأَةً لَهُ بِحَجَرٍ فَمَاتَتْ، فَتَبِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ فَقَصَّ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعْقِلُهَا وَلا تَرِثُهَا" .
عبدالرحمن بن حرملہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے جذام قبیلے کے ایک فرد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اس نے اپنے قبیلے کے ایک فرد عدی کے حوالے سے یہ بات نقل کی: سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو پتھر مارا، جس کے نتیجے میں وہ عورت فوت ہو گئی، سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تبوک گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس عورت کی دیت ادا کرو گے اور تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3461]
ترقیم العلمیہ: 3411
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12366، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3461، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6859، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 936، 1553، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17802، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 269، 270، 271»
الرواة الحديث:
اسم مبهم ← عدي بن زيد الأنصاري