🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3470 ترقیم الرسالہ : -- 3524
نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ زَوَّجَ أُخْتًا لَهُ فَطَلَّقَهَا الرَّجُلُ ثُمَّ أَنْشَأَ يَخْطُبُهَا، فَقَالَ: زَوَّجْتُكَ كَرِيمَتِي فَطَلَّقْتَهَا، ثُمَّ أَنْشَأْتَ تَخْطُبُهَا، فَأَبَى أَنْ يُزَوِّجَهُ وَهَوِيَتْهُ الْمَرْأَةُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآَيَةَ وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232" ، هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ. عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ، وَعَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ يُونُسَ بِهِ.
سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی کی۔ ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔ میں نے اپنی (معزز بہن) کے ساتھ تمہاری شادی کی اور تم نے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن وہ خاتون اس شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: جب تم عورتوں کو طلاق دے دو، اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو تم انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ابومعمر کے حوالے سے عبدالوارث کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد بن ابوعمرو کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ابراہیم بن طہمان کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3524]
ترقیم العلمیہ: 3470
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4529، 5130، 5330، 5331، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4071، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2735، 3125، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 10974، 10975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2087، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2981، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 972»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥معقل بن يسار المزني، أبو علي، أبو يسار، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← معقل بن يسار المزني
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، أبو محمد
Newعبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← الحسن البصري
ثقة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن سليمان المالكي، أبو علي
Newمحمد بن سليمان المالكي ← محمد بن المثنى العنزي
صدوق حسن الحديث
Sunan al-Daraqutni Hadith 3524 in Urdu