سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3471 ترقیم الرسالہ : -- 3525
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:" فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 232، قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ أَنَّهَا نزلت فِيهِ، قَالَ: كُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِي مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا، فَقُلْتُ لَهُ: زَوَّجْتُكَ وَفَرَشْتُكَ وَأَكْرَمْتُكَ فَطَلَّقْتَهَا، ثُمَّ جِئْتُ تَخْطُبُهَا لا وَاللَّهِ لا تَعُودُ إِلَيْهَا أَبَدًا، قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ لا بَأْسَ بِهِ وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ، فَقُلْتُ: الآنَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلٍ .
سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ، اللہ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”تو تم ان عورتوں کو اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں، اگر وہ مناسب طور پر آپس میں (دوبارہ شادی کرنے پر) راضی ہوں۔“ حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی بہن کی شادی ایک شخص کے ساتھ کی۔ اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس عورت کی عدت گزر گئی۔ پھر اس شخص نے دوبارہ اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے اس سے کہا: میں نے تمہارے ساتھ (اپنی بہن) کی شادی کی، اسے تمہاری بیوی بنایا، تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے اسے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نکاح کا پیغام لے کر آ گئے ہو۔ نہیں! اللہ کی قسم تم اسے دوبارہ کبھی بھی حاصل نہیں کر سکو گے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس شخص میں اور کوئی خرابی نہیں تھی، اور وہ عورت بھی اس کے ساتھ شادی دوبارہ کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے کہا: یا رسول اللہ! اب میں ایسا ہی کروں گا۔ پھر میں نے عورت کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ عباد بن راشد نے حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ سعید نے قتادہ کے حوالے سے، حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3525]
ترقیم العلمیہ: 3471
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4529، 5130، 5330، 5331، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4071، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2735، 3125، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 10974، 10975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2087، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2981، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 972»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معقل بن يسار المزني، أبو علي، أبو يسار، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← معقل بن يسار المزني | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← الحسن البصري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥إبراهيم بن طهمان الهروي، أبو سعيد إبراهيم بن طهمان الهروي ← الحسن البصري | ثقة | |
👤←👥أحمد بن حفص السلمي، أبو علي أحمد بن حفص السلمي ← إبراهيم بن طهمان الهروي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥ابن خزيمة السلمي، أبو بكر ابن خزيمة السلمي ← أحمد بن حفص السلمي | ثقة حجة |
الحسن البصري ← معقل بن يسار المزني