پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3473 ترقیم الرسالہ : -- 3527
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا رَوْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ لِي أُخْتٌ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا، ثُمَّ خَلا عَنْهَا حَتَّى إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا، فَحَمَى مَعْقِلٌ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: خَلا عَنْهَا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ سورة البقرة آية 232" .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بہن ایک شخص کی بیوی تھی۔ اس نے اسے طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ پھر اس شخص نے نکاح کا پیغام بھیجا، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کو اس بات پر غصہ آیا۔ انہوں نے فرمایا: اس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا تھا حالانکہ یہ اس سے رجوع کر سکتا تھا۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ اس لڑکی اور اس کے سابقہ شوہر کے درمیان رکاوٹ بن گئے، تو اللہ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ دوبارہ شادی کر لیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3527]
ترقیم العلمیہ: 3473
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4529، 5130، 5330، 5331، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4071، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2735، 3125، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 10974، 10975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2087، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2981، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 972»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3527 in Urdu
الحسن البصري ← معقل بن يسار المزني