سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3472 ترقیم الرسالہ : -- 3526
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ لِي أُخْتٌ فَخُطِبَتْ إِلَيَّ فَكُنْتُ أَمْنَعُهَا النَّاسَ فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَخَطَبَهَا فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ، فَاضْطَجَعَهَا مَا شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَخَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ: مَنَعْتُهَا النَّاسَ وَزَوَّجْتُكَ إِيَّاهَا، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكْتَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَيَّ أَتَيْتَنِي تَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ إِنِّي لا أُزَوِّجُكُ أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى، أَوْ قَالَ أنزلت وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232، فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ" ، الْمَعْنَى قَرِيبٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ایک بہن تھی۔ اس کے ساتھ شادی کے لیے کچھ لوگوں کے رشتے آئے، لیکن میں نے انہیں منع کر دیا۔ پھر میرا چچا زاد بھائی میرے پاس آیا۔ اس نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، تو میں نے لڑکی کی شادی اس کے ساتھ کر دی۔ جب تک اللہ کو منظور تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ پھر اس شخص نے اس لڑکی کو طلاق دے دی، جس میں اسے رجوع کرنے کی گنجائش تھی، لیکن اس شخص نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ لڑکی کی عدت گزر گئی۔ اس کے بعد دوسرے لوگوں کے ساتھ اس نے بھی نکاح کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے کہا: میں نے دوسرے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ اس لڑکی کی شادی نہیں کی، اور تمہارے ساتھ اس کی شادی کر دی، لیکن تم نے اسے طلاق دے دی، جس میں رجوع کی گنجائش تھی، لیکن تم نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ اب جب اس کے رشتے آ رہے ہیں، تو تم نے بھی رشتہ بھیج دیا۔ میں تمہارے ساتھ اس کی شادی کبھی نہیں کروں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں): ”جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ دوبارہ شادی کر لیں۔“ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس لڑکی کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ اس روایت کا مفہوم (ایک دوسرے کے) قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3526]
ترقیم العلمیہ: 3472
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4529، 5130، 5330، 5331، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4071، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2735، 3125، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 10974، 10975، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2087، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2981، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 972»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
«قال الدارقطني: هذا حديث صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
الحسن البصري ← معقل بن يسار المزني