🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3492 ترقیم الرسالہ : -- 3546
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ ، نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: زَوَّجَنِي خَالِي قُدَامَةُ بْنُ مَظْعُونٍ بِنْتَ أَخِيهِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، فَدَخَلَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ عَلَى أُمِّهَا فَأَرْغَبَهَا فِي الْمَالِ وَخَطَبَهَا إِلَيْهَا، فَرُفِعَ شَأْنُهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ قُدَامَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" ابْنَةُ أَخِي وَأَنَا وَصِيُّ أَبِيهَا وَلَمْ أُقَصِّرْ بِهَا، زَوَّجْتُهَا مَنْ قَدْ عَلِمْتُ فَضْلَهُ وَقَرَابَتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا يَتِيمَةٌ وَالْيَتِيمَةُ أَوْلَى بِأَمْرِهَا، فَنُزِعَتْ مِنِّي وَزَوَّجَهَا الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ" ، لَمْ يَسْمَعْهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ مِنْ نَافِعٍ، وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْهُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْهُ، وَتَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے ماموں سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کی شادی میرے ساتھ کر دی، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اس لڑکی کی والدہ کے پاس تشریف لائے اور اسے زیادہ مال کی پیشکش کر کے اس لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام دیا، یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میری بھتیجی ہے، میں اس کے والد کا وصی ہوں، میں نے اس لڑکی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی، میں نے اس کی شادی اس شخص کے ساتھ کی، جس کی فضیلت اور (ہمارے ساتھ) رشتہ داری سے آپ بھی واقف ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ لڑکی ہے اور لڑکی اپنے معاملے میں زیادہ حق دار ہوتی ہے۔ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) پھر اس کا مجھ سے رشتہ توڑ دیا گیا اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ شادی کر لی۔ شیخ فرماتے ہیں: محمد بن اسحاق نے اس روایت کو نافع سے نہیں سنا، انہوں نے اسے عمر بن حسین سے سنا ہے۔ ابراہیم بن سعد نے ان کے حوالے سے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، جبکہ محمد بن سلمہ نے محمد بن اسحاق کے حوالے سے عمر بن حسین سے منقول ہونے کے طور پر اس کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3546]
ترقیم العلمیہ: 3492
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2718، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1878، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13773، 13806، 13808، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3545، 3546، 3547، 3548، 3549، 3550، 3570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6245»
«قال الدارقطني: لم يسمعه محمد بن إسحاق من نافع وإنما سمعه من عمر بن حسين عنه وكذلك رواه إبراهيم بن سعد عنه وتابعه محمد بن سلمة عن محمد بن إسحاق عن عمر بن حسين، سنن الدارقطني: (4 / 330) برقم: (3546)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← نافع مولى ابن عمر
صدوق مدلس
👤←👥يونس بن بكير الشيباني، أبو بكر، أبو بكير
Newيونس بن بكير الشيباني ← ابن إسحاق القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبيد بن يعيش المحلمي، أبو محمد
Newعبيد بن يعيش المحلمي ← يونس بن بكير الشيباني
ثقة
👤←👥أحمد بن محمد المتوثي، أبو سهل
Newأحمد بن محمد المتوثي ← عبيد بن يعيش المحلمي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3546 in Urdu