🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3493 ترقیم الرسالہ : -- 3547
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حُسَيْنٍ مَوْلَى آلِ حَاطِبٍ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: تُوُفِّيَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَتَرَكَ بِنْتًا لَهُ مِنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ، فَأَوْصَى إِلَى أَخِيهِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ وَهُمَا خَالايَ فَخَطَبْتُ إِلَى قُدَامَةَ بِنْتَ عُثْمَانَ فَزَوَّجَنِيهَا، فَدَخَلَ الْمُغِيرَةُ إِلَى أُمِّهَا فَأَرْغَبَهَا فِي الْمَالِ فَحَطَّتْ إِلَيْهِ وَحَطَّتِ الْجَارِيَةُ إِلَى هَوَى أُمِّهَا، حَتَّى ارْتَفَعَ أَمْرُهُمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ قُدَامَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" ابْنَةُ أَخِي وَأَوْصَى بِهَا إِلَيَّ فَزَوَّجْتُهَا ابْنَ عَمٍّ وَلَمْ أُقَصِّرْ بِالصَّلاحِ وَالْكَفَاءَةِ، وَلَكِنَّهَا امْرَأَةٌ وَأَنَّهَا حَطَّتْ إِلَى هَوَى أُمِّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ يَتِيمَةٌ وَلا تُنْكَحُ إِلا بِإِذْنِهَا، فَانْتُزِعَتْ مِنِّي وَاللَّهِ بَعْدَ أَنْ مَلَكْتُهَا، فَزَوَّجُوهَا الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، انہوں نے (پسماندگان میں) ایک بیٹی چھوڑی، جس کی والدہ سیدہ خولہ بنت حکیم تھیں، سیدنا عثمان بن مظعون نے اپنے بھائی سیدنا قدامہ بن مظعون کو وصیت کی، یہ دونوں حضرات میرے ماموں تھے، میں نے سیدنا قدامہ بن مظعون کو سیدنا عثمان بن مظعون کی بیٹی سے نکاح کا پیغام بھجوایا، تو انہوں نے اس لڑکی کے ساتھ میری شادی طے کر دی، پھر سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ اس لڑکی کی ماں کے پاس گئے اور اسے زیادہ مال کی پیش کش کی، تو وہ عورت ان کی طرف مائل ہو گئی، لڑکی نے ابھی اپنی والدہ کی خواہش کو ترجیح دی، ان لوگوں کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو سیدنا قدامہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میری بھتیجی ہے، میرے بھائی نے اس کے بارے میں مجھے وصیت کی تھی، میں نے اس کی شادی ابن عمر کے ساتھ کر دی، میں نے اس کی بہتری اور رشتے کے ہم پلہ ہونے میں کوئی کمی نہیں کی، لیکن یہ اپنی ماں کی خواہش کو ترجیح دے رہی ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ لڑکی ہے، اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی نہیں کی جا سکتی۔ (ابن عمر فرماتے ہیں:) اللہ کی قسم، میں اس کا مالک ہو چکا تھا (یعنی نکاح ہو چکا تھا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے) اسے مجھ سے الگ کر دیا گیا اور اس کے گھر والوں نے اس کی شادی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کر دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3547]
ترقیم العلمیہ: 3493
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2718، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1878، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13773، 13806، 13808، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3545، 3546، 3547، 3548، 3549، 3550، 3570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6245»
«قال الدارقطني: لم يسمعه محمد بن إسحاق من نافع وإنما سمعه من عمر بن حسين عنه وكذلك رواه إبراهيم بن سعد عنه وتابعه محمد بن سلمة عن محمد بن إسحاق عن عمر بن حسين، سنن الدارقطني: (4 / 330) برقم: (3546)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عمر بن الحسين الجمحي، أبو قدامة
Newعمر بن الحسين الجمحي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← عمر بن الحسين الجمحي
صدوق مدلس
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← ابن إسحاق القرشي
ثقة حجة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم القرشي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم القرشي ← إبراهيم بن سعد الزهري
ثقة
👤←👥عبيد الله بن سعد القرشي، أبو الفضل
Newعبيد الله بن سعد القرشي ← يعقوب بن إبراهيم القرشي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى البغدادي، أبو محمد
Newمحمد بن يحيى البغدادي ← عبيد الله بن سعد القرشي
ثقة ثبت حافظ فقيه واسع الرحلة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3547 in Urdu