سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3523 ترقیم الرسالہ : -- 3579
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الْهَرَوِيُّ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ، وَصَمْتُهَا رِضَاهَا" ، كَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ صَالِحٍ وَالَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ فِي الإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ، لأَنَّ صَالِحًا لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْهُ، اتَّفَقَ عَلَى ذَلِكَ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَسَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ صَالِحٍ، سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: الَّذِي عِنْدِي أَنَّ مَعْمَرًا أَخْطَأَ فِيهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہوتا، اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی خاموشی اس کی رضا ہو گی۔“ معمر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، اس سے پہلے جو روایت گزر چکی ہے، وہ سند اور متن کے اعتبار سے زیادہ درست ہے، کیونکہ صالح نامی راوی نے اسے نافع بن جبیر سے نہیں سنا ہے، انہوں نے اسے عبداللہ بن فضل سے سنا ہے، اس بارے میں صالح سے نقل کرنے میں ابن اسحاق اور سعید بن سلمہ متفق ہیں۔ میں نے شیخ ابوبکر نیشاپوری کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے نزدیک اس بارے میں معمر نے غلطی کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3579]
ترقیم العلمیہ: 3523
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1421،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1043، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4084، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: برقم: 3262، برقم: 3263، برقم: 3264، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2098، 2100، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1108، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1870، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3575، 3576، 3577، 3578، 3579، 3581، 3582، 3583، 3584، 3585، 3590، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1913،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16218»
الرواة الحديث:
نافع بن جبير النوفلي ← عبد الله بن العباس القرشي