سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. أحكام الوصايا
وصیت کے احکام
ترقیم العلمیہ : 4223 ترقیم الرسالہ : -- 4301
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ ، نَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ يَنْتَظِرُونَ طُعَيِّمًا، قَالَ: فَسَبَقَتْهَا قَالَ عِمْرَانُ: أَكْبَرُ ظَنِّي، أَنَّهُ قَالَ: حَفْصَةُ بِصَحْفَةٍ فِيهَا ثَرِيدٌ، قَالَ: فَوَضَعَتْهَا فَخَرَجَتْ عَائِشَةُ فَأَخَذَتِ الصَّحْفَةَ، قَالَ: وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُحْجَبْنَ، قَالَ: فَضَرَبَتْ بِهَا فَانْكَسَرَتْ فَأَخَذَهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، قَالَ: فَضَمَّهَا، وَقَالَ: بِكَفِّهِ يَصِفُ ذَلِكَ عِمْرَانُ، وَقَالَ:" غَارَتْ أُمُّكُمْ"، فَلَمَّا فَرَغَ أَرْسَلَ بِالصَّحْفَةِ إِلَى حَفْصَةَ وَأَرْسَلَ بِالْمَكْسُورَةِ إِلَى عَائِشَةَ فَصَارَتْ قَضِيَّةُ مَنْ كَسَرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ وَعَلَيْهِ مِثْلُهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں اپنی بعض دیگر ازواج مطہرات کے ساتھ موجود تھے، یہ سب لوگ کھانے کا انتظار کر رہے تھے، سب سے پہلے وہ (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے سیدہ حفصہ کا ذکر کیا تھا) سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا اپنے پیالے میں ثرید لے کر آئیں اور اسے وہاں رکھا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا باہر آئیں، انہوں نے اس پیالے کو پکڑ کر (توڑ دیا)۔ راوی کہتے ہیں: یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ سیدہ عائشہ نے اسے پکڑ کر توڑ دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اسے پکڑا اور اسے ملاتے ہوئے فرمایا (یہاں عمران نامی راوی نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے یہ بات بتائی تھی کہ اس طرح ملایا): ”تمہاری امی کو غصہ آ گیا تھا۔“ جب آپ کھا کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ایک صحیح پیالہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو بھجوایا اور ٹوٹا ہوا پیالہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیا، گویا فیصلہ یہ ہوا کہ جو شخص کوئی چیز توڑ دے گا، وہ اس کو ملے گی اور اس پر اسی کی مانند چیز کی ادائیگی لازم ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوصايا/حدیث: 4301]
ترقیم العلمیہ: 4223
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2481، 5225، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1098، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3967، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 8853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3567، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1359، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2640، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2334،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4301، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12209، 13980،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37435»
الرواة الحديث:
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري