الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. بَابٌ مِنَ الشَّهَادَاتِ
باب: گواہی کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4525 ترقیم الرسالہ : -- 4606
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا أَبُو قَبِيصَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَيْئَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُمَا: كِتَابُ اللَّهِ وَسُنَّتِي، وَلَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، تم ان کے (مل جانے کے) بعد گمراہ نہیں ہو گے: اللہ کی کتاب اور میری سنت، یہ دونوں الگ نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ یہ حوض پر مجھ تک پہنچ جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4606]
ترقیم العلمیہ: 4525
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 318، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20396، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4606، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 8993»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4606 in Urdu
ذكوان السمان ← أبو هريرة الدوسي