سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الأشربة وغيره
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 4593 ترقیم الرسالہ : -- 4675
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلا يَسْأَلْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شُرْبًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلا يَسْأَلْهُ عَنْهُ، وَإِنَّ خَشِيَ مِنْهُ فَلْيَكْسِرْهُ بِالْمَاءِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو وہ اسے کھلائے، تو آدمی کو چاہیے کہ وہ کھانا کھائے اور اس سے کوئی فرمائش نہ کرے، اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو وہ اس مشروب کو پی لے اور اس سے مزید کوئی فرمائش نہ کرے اور اگر اسے اس مشروب کے بارے میں اندیشہ ہو، تو اس میں پانی ڈال کر اس کا روزہ توڑ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4675]
ترقیم العلمیہ: 4593
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7253، 7254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4675، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9307، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24692، 24693»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4675 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي