🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب الأكل من آنية المشركين
باب: مشرکوں کے برتن میں کھانے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4728 ترقیم الرسالہ : -- 4814
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، بِوَاسِطَ، نَا جَعْفَرُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ حَمَّادٍ الْوَاسِطِيُّ ، أنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْبَصْرِيِّ ، عَنْ نَهْشَلٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، أَنَّهُ اجْتَمَعَ هُوَ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ، وَمَكْحُولٌ الشَّامِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ الْمَكِّيُّ، وَطَاوُسٌ الْيَمَانِيُّ، فَاجْتَمَعُوا فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمْ، وَكَثُرَ لَغَطُهُمْ فِي الْقَدَرِ، فَقَالَ طَاوُسٌ وَكَانَ فِيهِمْ مَرْضِيًّا: أَنْصِتُوا حَتَّى أُخْبِرَكُمْ مَا سَمِعْتُ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَرَائِضَ فَلا تُضَيِّعُوهَا، وَحَّدَ لَكُمْ حُدُودًا فَلا تَعْتَدُوهَا، وَنَهَاكُمْ عَنْ أَشْيَاءَ فَلا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلا تَكَلَّفُوهَا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكُمْ فَاقْبَلُوهَا، نَقُولُ مَا قَالَ رَبُّنَا وَنَبِيُّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الأُمُورُ بِيَدِ اللَّهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مَصْدَرُهَا، وَإِلَيْهِ مَرْجِعُهَا، لَيْسَ إِلَى الْعِبَادِ فِيهَا تَفْوِيضٌ وَلا مَشِيئَةٌ" ، فَقَامُوا وَهُمْ رَاضُونَ بِقَوْلِ طَاوُسٍ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: میں حسن بن ابوالحسن، مکحول، عمرو بن دینار اور طاؤس مسجد خیف میں اکٹھے ہوئے، یہ لوگ بلند آواز میں بحث کرنے لگے، یہ لوگ تقدیر کے بارے میں بحث کرنے لگے، اس پر طاؤس بولے جو سب کے نزدیک پسندیدہ شخصیت تھے: تم خاموش ہو جاؤ! میں تمہیں وہ حدیث سناتا ہوں جو میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں تم پر لازم قرار دی ہیں تو تم انہیں ضائع نہ کرو اور اس نے تمہارے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں ان کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے تمہیں کچھ چیزوں سے روک دیا ہے، تم ان کا ارتکاب کرنے کی کوشش نہ کرو اور کچھ معاملات ایسے ہیں، جن کے بارے میں اس نے بتایا نہیں وہ انہیں بھولا نہیں ہے، تم خود کو اس کا پابند نہ کرو، کیونکہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ہے، اسے قبول کر لو!۔ (اس کے بعد طاؤس نے یہ کہا:) ہم وہی کہتے ہیں جو ہمارے پروردگار اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمام کام اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہیں، وہی ہر چیز کا حکم دیتا ہے، وہی ہر چیز کا اجر بھی دے گا، بندے کے بس میں کوئی بھی بات نہیں ہے، اس بارے میں بندے کی کوئی مرضی نہیں چلتی ہے۔ اس پر سب لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان لوگوں نے طاؤس کے قول کو پسند کیا (یعنی اس کو اختیار کیا)۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4814]
ترقیم العلمیہ: 4728
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4814، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7461، 8938، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1111،»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عويمر بن مالك الأنصاري، أبو الدرداءصحابي
👤←👥طاوس بن كيسان اليماني، أبو عبد الرحمن
Newطاوس بن كيسان اليماني ← عويمر بن مالك الأنصاري
ثقة إمام فاضل
👤←👥الضحاك بن مزاحم الهلالي، أبو محمد، أبو القاسم
Newالضحاك بن مزاحم الهلالي ← طاوس بن كيسان اليماني
ثقة
👤←👥نهشل بن سعيد القرشي، أبو سعيد، أبو عبد الله
Newنهشل بن سعيد القرشي ← الضحاك بن مزاحم الهلالي
متروك الحديث
👤←👥بشر بن السري البصري، أبو عمرو
Newبشر بن السري البصري ← نهشل بن سعيد القرشي
ثقة متقن
👤←👥إسحاق بن يوسف الأزرق، أبو محمد
Newإسحاق بن يوسف الأزرق ← بشر بن السري البصري
ثقة مأمون
👤←👥جعفر بن النضر الأعمى، أبو الفضل
Newجعفر بن النضر الأعمى ← إسحاق بن يوسف الأزرق
صدوق حسن الحديث
Sunan al-Daraqutni Hadith 4814 in Urdu