🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب ما جاء فى اهتمام ال بيته بمرضه ومحاولتهم شفاء بالأدوية والرقى
اہل بیت کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا اہتمام اور دواؤں اور دم کے ذریعے آپ کو شفایاب کرنے کی مساعی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11009
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى وَفِي رِوَايَةٍ كَانَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ قَالَتْ عَائِشَةُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُنْتُ أَنَا أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَنْهُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معوذات پڑھ کر اپنے اوپر پھونک مارتے، سیدہ کہتی ہیں:جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری شدت اختیار کر گئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کی برکت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم پرپھیرتی تھی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11009]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5016، ومسلم: 2192، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26263 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26793»
وضاحت: فوائد: … معوِّذات سے مراد سورہ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس ہیں۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 5016


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11009 in Urdu