🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْر مَنْ تَزَوَّجَهُنَّ أَوْ وَهَبَهُن أَنْفُسَهُنَّ ﷺ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهِنَّ أَوْ وَعَدَ بِزَوَاجِهِنَّ
ان خواتین کا تذکرہ جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کیا،یا جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کییا وہ خواتین کہ جن سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کا وعدہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11469
جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ صَحِبْتُ شَيْخًا مِنَ الْأَنْصَارِ ذَكَرَ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ يُقَالُ لَهُ كَعْبُ بْنُ زَيْدٍ أَوْ زَيْدُ بْنُ كَعْبٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا وَضَعَ ثَوْبَهُ وَقَعَدَ عَلَى الْفِرَاشِ أَبْصَرَ بِكَشْحِهَا بَيَاضًا فَانْحَازَ عَنِ الْفِرَاشِ ثُمَّ قَالَ ”خُذِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ“ وَلَمْ يَأْخُذْ مِمَّا أَتَاهَا شَيْئًا
جمیل بن زید کہتے ہیں: مجھے ایک انصاری بزرگ کی صحبت میں بیٹھنے کا موقعہ ملا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے۔ اس کا نام کعب بن زیدیا زید بن کعب تھا، اس نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ بنو غفار کی ایک خاتون سے نکاح کیا، جب آپ اس کے ہاں داخل ہوئے تو اپنا کپڑا ایک طرف رکھا اور بستر پر بیٹھ گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی کو کھ پر برص کا سفید نشان نظر آیا توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بستر سے دور ہوگئے اور فرمایا: اپنے کپڑے پہن لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جو کچھ عنایت کیا تھا، اس میں سے کوئی بھی چیز آپ نے واپس نہیں لی۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11469]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف جميل بن زيد الطائي، ثم ان في اسناد حديثه ھذا اضطرابا، اخرجه البيهقي: 7/ 256، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16032 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16128»
وضاحت: فوائد: … برص: ایک بیماری جس سے بدن پر سفید داغ پڑ جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف جميل بن زيد الطائي


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11469 in Urdu