الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب ما جاء فى فضل بلال المؤذن رضى الله عنه
مؤذن رسول سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11649
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِنَّ بِلَالًا أَبْطَأَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَا حَبَسَكَ“ فَقَالَ مَرَرْتُ بِفَاطِمَةَ وَهِيَ تَطْحَنُ وَالصَّبِيُّ يَبْكِي فَقُلْتُ لَهَا إِنْ شِئْتِ كَفَيْتُكِ الرَّحَى وَكَفَيْتِنِي الصَّبِيَّ وَإِنْ شِئْتِ كَفَيْتُكِ الصَّبِيَّ وَكَفَيْتِنِي الرَّحَى فَقَالَتْ أَنَا أَرْفَقُ بِابْنِي مِنْكَ فَذَاكَ حَبَسَنِي قَالَ ”فَرَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نمازِ فجر سے پیچھے رہ گئے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: کہاں رک گئے تھے؟ انھوں نے کہا: میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرا، وہ چکی چلا رہی تھیں اور بچہ رو رہا تھا۔ میں نے ان سے عرض کیا: آپ چاہیں تو میں چکی چلا دوں اور آپ بچے کو سنبھالیں یا میں بچے کو سنبھال لوں اور آپ چکی چلائیں، انھوں نے کہا: تمہاری نسبت بچے پر میں زیادہ شفیق اور مہربان ہوں، تو اس کام نے مجھے نماز سے دیر کرا دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا پر شفقت کی، اللہ تم پر رحم فرمائے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11649]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، عمار بن عمارة لم يدرك انسا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12524 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12552»
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لانقطاعه
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11649 in Urdu