الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. الباب السابع فى قتل الإمام على رضى الله عنه ومكان الأصابة منه وقد أخبره النبى صلى الله عليه وسلم بذلك قبل حصوله وما فعل بقاتله
باب ہفتم: سیدنا امام علی رضی اللہ عنہ کی شہادت اور اس امر کا بیان کہ ان کے جسم کا کون سا حصہ زخمی ہوگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی یہ بات اس واقعہ کے وقوع پذیر ہو نے سے پہلے بتلا دی تھی اور اس امرکا بیان کہ اس کے قاتل کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
حدیث نمبر: 12388
عَنْ أَبِي تِحْيَى قَالَ لَمَّا ضَرَبَ ابْنُ مُلْجِمٍ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الضَّرْبَةَ قَالَ عَلِيٌّ افْعَلُوا بِهِ كَمَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَفْعَلَ بِرَجُلٍ أَرَادَ قَتْلَهُ فَقَالَ اقْتُلُوهُ ثُمَّ حَرِّقُوهُ
ابو تحیی سے مروی ہے کہ جب ابن ملجم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پروار کیا تو انہوں نے کہا: تم اس کے ساتھ وہی سلوک کرنا، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے ساتھ کیا تھا،جس نے آپ کوقتل کرنے کا ارادہ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اسے قتل کر د و اور پھر اسے جلا ڈالو۔ 1 [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12388]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي وعمران بن ظبيان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 713 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 713»
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لضعف شريك بن عبد الله النخعي وعمران بن ظبيان
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12388 in Urdu