الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. الفَصْلُ الخَامِسُ فِي فَضْلِ مَا بَيْنَ قَبْرِهِ وَمِنْبَرِهِ وَفَضْلٍ مَوْضَعِ الْمِنْبَر
فصل پنجم: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر اور منبر کے مابین جگہ کی فضیلت اور منبر والی جگہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 12695
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يَحْلِفُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ عَبْدٌ وَلَا أَمَةٌ عَلَى يَمِينٍ آثِمَةٍ، وَلَوْ عَلَى سِوَاكٍ رَطْبٍ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس منبر کے قریب کوئی مرد یا عورت گناہ والی قسم اٹھائے، خواہ وہ ایک تازہ مسواک کے بارے میں ہی کیوں نہ ہو، اس کے لیے جہنم واجب ہوجاتی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12695]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه ابن ماجه: 2326، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10711 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10722»
وضاحت: فوائد: … زمان و مکاں کی وجہ سے نیکی کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور برائی کی قباحت بھی بڑھ جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12695 in Urdu