🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب ما جاء فى الصلاة فى النعل
جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1426
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، وَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا، وَرَأَيْتُهُ يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا
سیّدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اس کے دادا (سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، آپ (سلام پھیرنے کے بعد کبھی) دائیں طرف سے پھرتے تھے اور کبھی بائیں طرف سے، آپ ننگے پاؤں بھی نماز پڑھ لیتے تھے اور جوتا پہن کربھی، نیز میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر بھی پی لیا کرتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1426]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، ھذا الحديث ھو ثلاثة احاديث:أما الحديث الاول وھو: رايت رسول اللّٰه صلي الله عليه وآله وسلم يصليينفتل عن يمينه وعن شماله۔ فأخرجه ابن ماجه: 931۔ والحديث الثاني وھو قوله: رايتهيصلي حافيا ومنتعلا۔ فأخرجه ابوداود: 653، وابن ماجه: 1038۔ والحديث الثالث وھو: رايتهيشرب قائما وقاعدا۔ فأخرجه الترمذي: 1883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6627، 7021)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7021»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 1426 in Urdu