الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. فَصْلٌ مِنْهُ فِي كَرَاهَةِ ذَلِكَ لِلْحَاجِّ
حجاج کرام کے لیے نو ذوالحجہ کے روزے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 3986
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فِي الْعَشْرِ قَطُّ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے کبھی بھی نہیں دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ذوالحجہ کے) پہلے دس دنوں میں روزہ رکھا ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3986]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1176، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24147 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24648»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قولی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ذوالحجہ کے پہلے دس دنوںمیں روزوں سمیت ہر قسم کی عبادت کرنے کی بڑی فضیلت ہے، البتہ دس ذوالحجہ یعنی عید الاضحی کو روزہ رکھنا منع ہے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1176
Al-Fath al-Rabbani Hadith 3986 in Urdu