الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب النهي عن بيع النجش، وعن بيع الرجل على بيع أخيه إلا فى المزايدة
بیع نجش اور آدمی کی بیع پر بیع کرنے کی ممانعت کا بیان، ما سوائے بیع مزایدہ کے
حدیث نمبر: 5908
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَسْتَامُ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص بھی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5908]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1413، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10849 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10861»
وضاحت: فوائد: … یعنی دو آمیوں نے آپس میں بھائو مقررکرلیا ہے۔ اسے دوبارہ تیسرا آدمی توڑ پھوڑکا شکار نہ کرے کیونکہ اس تجارت کااتعقاد ہوچکا ہے۔ اس طرح نفرت، بغض اور فساد معاشرہ میں جنم لیتاہے۔
الحكم على الحديث: أخرجه مسلم: 1413
Al-Fath al-Rabbani Hadith 5908 in Urdu