الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ وَالْأُذُنَيْنِ وَالصُّدْغَيْنِ
سر، دونوں کانوں اور دونوں کنپٹیوں کے مسح کا بیان
حدیث نمبر: 666
عَنْ طَلْحَةَ الْأَيَّامِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ حَتَّى بَلَغَ الْقَذَالَ وَمَا يَلِيهِ بِمُقَدَّمِ الْعُنُقِ بِمَرَّةٍ، قَالَ: الْقَذَالُ سَالِفَةُ الْعُنُقِ
ان کے دادے (سیدنا عمرو بن کعب یا کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح کیا، یہاں تک کہ سر کے پچھلے حصے اور اس کے ساتھ ملے ہوئے گردن کے اگلے حصے کا ایک دفعہ مسح کیا۔ راوی نے کہا: گردن کے پچھلے حصے کو «قَذَال» کہتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 666]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة مصرف والد طلحة، ولضعف ليث بن ابي سليم۔ أخرجه ابوداود: 132، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15951 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16047»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة مصرف والد طلحة
Al-Fath al-Rabbani Hadith 666 in Urdu