الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ قِصَّةِ عُوَيْمَرَ الْعَجَلَانِي مَعَ زَوْجَتِهِ فِي اللعان
عویمر عجلان اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کے واقعہ کی وضاحت
حدیث نمبر: 7200
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رَجُلٌ لَاعَنَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيِ الْعَجَلَانِ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ثَلَاثًا
۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کوئی شخص اپنی بیوی سے لعان کرلے تو کیا دونوں میں علیحدگی ہوجائے گی؟ انہوں نے جواب دیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ عجلان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے مابین علیحدگی کروا دی تھی اورساتھ ہی تین مرتبہ ان سے یہ بھی دریافت فرمایا تھا: تم میں سے ایک توجھوٹا ہے، توکیا تم دونوں میں کوئی ایک توبہ کرے گا؟ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7200]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5312، ومسلم: 1493، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4945 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4945»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5312
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7200 in Urdu