الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ قِصَّةِ عُوَيْمَرَ الْعَجَلَانِي مَعَ زَوْجَتِهِ فِي اللعان
عویمر عجلان اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کے واقعہ کی وضاحت
حدیث نمبر: 7201
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا لَاعَنَ عُوَيْمِرٌ أَخُو بَنِي الْعَجَلَانِ امْرَأَتَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ظَلَمْتُهَا إِنْ أَمْسَكْتُهَا هِيَ الطَّلَاقُ وَهِيَ الطَّلَاقُ وَهِيَ الطَّلَاقُ
۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب عویمر عجلانی نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اگر اب میں اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھتا ہوں تو گویا اس پر ظلم کرتا ہوں، لہٰذا اسے طلاق ہے، اسے طلاق ہے،اسے طلاق ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7201]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الطبراني في الكبير: 5689، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22831 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23219»
وضاحت: فوائد: … لعان کی وجہ سے میاں بیوی میں خود بخود جدائی ہو جاتی ہے، طلاق کی ضرورت نہیں ہوتی، دیکھیں حدیث نمبر (۷۱۹۷) اور (۷۲۰۹)۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7201 in Urdu