الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الرُّويَا الصَّالِحَةُ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ
اس چیز کا بیان کہ اچھا خواب نبوت کی خوشخبریوں میں سے ہے
حدیث نمبر: 7812
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَقُولُ هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا إِنَّهُ لَيْسَ يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز فجر سے فارغ ہوتے تو فرماتے: کیا تم میں سے کسی نے رات کو کوئی خواب دیکھا ہے، میرے بعد نبوت میں سے کچھ باقی نہ رہے گا، صرف اچھے خواب ہی رہ جائیں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7812]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 5017، وأخرجه بنحوه البخاري: 6990، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8313 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8296»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 7812 in Urdu