الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ نَهَى الْمَرَاةَ أَنْ تَلْبَسَ مَا يُحْكِي بَدَنَهَا أَوْ تَشَبَّهَ بالرجال
عورت کے لیے اس لباس کی ممانعت کا بیان، جو اس کے بدن کو واضح کرے یا جس کی وجہ سے مردوں سے تشبیہ لازم آئے
حدیث نمبر: 8146
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الرَّجُلَ يَلْبَسُ لِبْسَةَ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةَ تَلْبَسُ لِبْسَةَ الرَّجُلِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر بھی لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8146]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابوداود: 4098، وابن ماجه: 1903، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8309 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8292»
وضاحت: فوائد: … ملبوسات کی بعض قسمیں عام ہیں، مرد وزن دونوں پہن سکتے ہیں، لیکن بعض قسمیں اور ڈیزائن مردوں کے ساتھ خاص ہیں اور بعض خواتین کے ساتھ، اس حدیث میں ایسے ملبوسات پہننے سے منع کیا جا رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
Al-Fath al-Rabbani Hadith 8146 in Urdu