صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
346. باب تطهير النجاسة
نجاست کو پاک کرنے کا بیان -
حدیث نمبر: 1396
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الِمَنْذِرِ ، عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ، فَقَالَ: " حتِيهِ، ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ، ثُمَّ رُشِّيهِ، وَصَلِّي فِيهِ" . قال أَبُو حَاتِمٍ: الأَمْرُ بِالْحَتِّ وَالرَّشِ أَمْرَ نَدْبٍ لا حَتْمٍ، وَالأَمْرُ بِالْقَرْصِ بِالْمَاءِ مُقِرُّونَ بِشَرْطِهِ، وَهُوَ إِزَالَةُ الْعَيْنِ، فَإِزَالَةُ الْعَيْنِ فَرْضٌ، وَالْقَرْصُ بِالْمَاءِ نَفْلٌ إِذَا قَدَرَ عَلَى إِزَالَتِهِ بِغَيْرِ قَرْصٍ، وَالأَمْرُ بِالصَّلاةِ فِي ذَلِكَ الثَّوْبِ بَعْدَ غَسْلِهِ أَمْرُ إِبَاحَةٍ لا حَتْمٍ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ ایک خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا (یعنی جو کپڑے پر لگ جاتا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھرچ کر پانی کے ذریعے مل دو، پھر اس پر پانی چھڑکو، پھر اس (کپڑے) میں نماز ادا کر لو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) کھرچنے اور پانی چھڑکنے کا حکم استحباب کے طور پر ہے، لازم نہیں ہے اور پانی کے ہمراہ اسے ملنے کا حکم اس کی شرط کے ساتھ ملا ہوا ہے اور وہ اس نجاست کے وجود کو زائل کرنا ہے، تو اس نجاست کے وجود کو زائل کرنا فرض ہو گا اور پانی کے ذریعے اسے ملنا نفل ہو گا، جب ملے بغیر اس نجاست کو زائل کرنا ممکن ہو اور اس کپڑے کو دھو لینے کے بعد اس کپڑے میں نماز ادا کرنے کا حکم اباحت کے طور پر ہے، لازم قرار دینے کے طور پر نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 227، 307، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 291، 291، ومالك فى (الموطأ) برقم: 196، وابن الجارود فى "المنتقى"، 134، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 275، 276، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1396، 1397، 1398، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 292، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 281، وأبو داود فى (سننه) برقم: 360، 361، والترمذي فى (جامعه) برقم: 138، والدارمي فى (مسنده) برقم: 799، 1056، 1058، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 629، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27562، والحميدي فى (مسنده) برقم: 322» «رقم طبعة با وزير 1393»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (387): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1396 in Urdu
فاطمة بنت المنذر الأسدية ← أسماء بنت أبي بكر القرشية