صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
168. باب المساجد - ذكر فضل الصلاة في مسجد المدينة على غيره من المساجد بمائة صلاة خلا المسجد الحرام
مساجد کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مدینہ کے مسجد میں نماز کی فضیلت دیگر مساجد کے مقابلے میں سو گنا ہے، سوائے مسجد الحرام کے
حدیث نمبر: 1624
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: وَدَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، فَقَالَ:" أَيْنَ تُرِيدُ؟"، قَالَ: أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلاةٌ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلاةٍ فِي غَيْرِهِ، إِلا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ" ، قَالَ عُثْمَانُ: سَأَلَنِي أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو رخصت کرتے ہوئے دریافت کیا تم کہاں جانا چاہتے ہو۔ اس نے عرض کی: میں بیت المقدس جانا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی بھی جگہ پر ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے۔“ عثمان بن ابوشیبہ نامی راوی کہتے ہیں: امام أحمد بن حنبل نے مجھ سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1622»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح بلفظ: «ألف» - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
قزعة بن يحيى البصري ← أبو سعيد الخدري