صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
129. باب ما جاء في الصفات-
اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان -
حدیث نمبر: 266
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَال: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لا يَنَامُ، وَلا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ النَّهَارِ قَبْلُ اللَّيْلِ، وَعَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلُ النَّهَارِ، حِجَابُهُ النُّورُ، لَوْ كُشِفَ طَبَقُهَا أَحْرَقَ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ، وَاضِعٌ يَدَهُ لِمُسِيءِ اللَّيْلِ لِيَتُوبَ بِالنَّهَارِ، وَلُمُسِيءِ النَّهَارِ لِيَتُوبَ بِاللَّيْلِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ سوتا نہیں ہے اور یہ اس کی شان کے لائق بھی نہیں ہے کہ وہ سو جائے، وہ پلڑے کو اوپر نیچے کرتا رہتا ہے۔ دن کے اعمال رات ہونے سے پہلے اور رات کے اعمال دن ہونے سے پہلے اس کی بارگاہ میں پیش کر دیے جاتے ہیں۔ اس کا حجاب نور ہے، اگر اس کے ایک پردے کو ہٹا دیا جائے تو اس کی ذات کے انوار ہر اس چیز کو جلا دیں جو اس کی بصارت کے دائرے میں ہیں۔ اس نے اپنا دستِ رحمت رات کے وقت گناہ کرنے والے شخص کے لیے پھیلایا ہوا ہے تاکہ دن میں اس کی توبہ قبول کرے اور دن میں گناہ کرنے والے شخص کے لیے پھیلایا ہوا ہے تاکہ رات میں اس کی توبہ قبول کرے، (ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا) جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہو جاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 266]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 179، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 266، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11116، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 195، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19838»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ظلال الجنة» (614): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 266 in Urdu
أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن قيس الأشعري