صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1221. فصل في سفر المرأة - ذكر البيان بأن هذا الزجر زجر حتم لا زجر ندب
فصل: عورت کے سفر کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ منع حتمی ہے، نہ کہ استحبابی
حدیث نمبر: 2734
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، تَقُولُ لِعَائِشَةَ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُسَافِرُ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" ، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَالْتَفَتَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ، فَقَالَتْ:" مَا كُلُّهُنَّ لَهَا ذُو مَحْرَمٍ".
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھیں، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی عورت کے لیے تین دن سے زیادہ سفر کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو (تو جائز ہے)۔“ عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہماری طرف توجہ کی اور دریافت کیا: کیا ان سب کے ہمراہ محرم نہیں ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2734]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1340، 1340، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2519، 2520، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2718، 2719، 2733، 2734، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1726، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1169، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2720، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2898، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11692» «رقم طبعة با وزير 2723»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2734 in Urdu
عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية ← أبو سعيد الخدري