پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
67. باب المريض وما يتعلق به - ذكر ما يستحب للعواد أن يطيبوا قلوب الأعلاء عند عيادتهم إياهم
مریض اور اس سے متعلق احکام - اس بات کا ذکر جو عیادت کرنے والوں کے لیے مستحب ہے کہ وہ بیماروں کے دلوں کو خوش کریں جب وہ ان کی عیادت کریں
حدیث نمبر: 2959
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ، فَقَالَ:" لا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، فَقَالَ: كَلا، بَلْ حِمَّى تَفُورُ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تُورِدُهُ الْقُبُورَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَنَعَمْ إِذًا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیہاتی کی عیادت کرنے کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، اگر اللہ نے چاہا، تو یہ طہارت کے حصول کا ذریعہ ہو گا، تو وہ بولا: جی نہیں بلکہ یہ بخار ہے، جو ایک بوڑھے شخص پر بھڑک رہا ہے اور اسے قبر تک پہنچا دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایسا ہی ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2959]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3616، 5656، 5662، 7470، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2959، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7457، 10811، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6691، 6692، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11951» «رقم طبعة با وزير 2948»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مختصر الأدب المفرد» (391): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2959 in Urdu
عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي