صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
294. فصل في الشهيد - ذكر البيان بأن الشهداء الذين ماتوا في المعركة يجب أن لا يغسلوا عن دمائهم ولا يصلى عليهم
شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ جو شہداء میدان جنگ میں مرتے ہیں انہیں ان کے خون سے نہ نہلایا جائے اور نہ ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے
حدیث نمبر: 3197
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَيَقُولُ: " أَيُّهُمَا أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ؟" فَإِذَا أُشِيرَ إِلَى أَحَدِهِمَا، قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُغَسَّلُوا .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہدائے احد میں سے دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے تھے اور دریافت کرتے تھے ان میں سے کسے زیادہ قرآن آتا ہے؟ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لحد میں آگے کی طرف رکھتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن میں ان سب لوگوں کا گواہ ہوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان حضرات کو ان کے خون سمیت دفن کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی تھی اور ان لوگوں کو غسل نہیں دیا گیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3197]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3187»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السنة» (270) «أحكام الجنائز» (184 - 185): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
عبد الرحمن بن كعب الأنصاري ← جابر بن عبد الله الأنصاري