صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
66. باب صوم الجنب - ذكر البيان بأن أبا هريرة سمع هذا الخبر من الفضل بن العباس
جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ ابو ہریرہ نے یہ خبر فضل بن عباس سے سنی
حدیث نمبر: 3486
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحِيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ:" مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فَلا يَصُومُ"، قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ، حَتَّى دَخَلا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، وَعَائِشَةَ ، فَكِلاهُمَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا، ثُمَّ يَصُومُ" ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ حَتَّى أَتَيَا مَرُوَانَ، فَحَدَّثَاهُ، فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا لَمَا انْطَلَقْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثْتُمَاهُ، فَانْطَلَقَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثَاهُ، فَقَالَ: هُمَا أَعْلَمُ، أَخْبَرَنَا بِهِ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ.
عبدالملک بن ابوبکر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ جو شخص صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہو وہ روزہ نہ رکھے، (راوی کہتے ہیں:) (ابوبکر نامی راوی اور ان کے والد گئے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا)، تو ان دونوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر بھی روزہ رکھ لیتے تھے۔ پھر ابوبکر نامی راوی اور ان کے والد مروان کے پاس آئے اور اسے یہ حدیث بیان کی، تو وہ بولا: میں آپ دونوں کو تاکید کرتا ہوں کہ جب آپ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں، تو انہیں بھی یہ بات بیان کریں، پھر یہ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: وہ خواتین زیادہ علم رکھتی ہیں، مجھے اس بارے میں سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3486]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1081، وابن الجارود فى "المنتقى"، 413، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1908، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، 3457، 3459، 3586، 3592، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1553، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2116، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى (جامعه) برقم: 684، 685، 687، 697، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6375، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7320» «رقم طبعة با وزير 3477»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3486 in Urdu
أم سلمة زوج النبي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق