الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
72. باب مواقيت الحج - ذكر الإباحة للمعتمر أن يعتمر في ذي القعدة
میقاتِ حج کا بیان - اس بات کی اجازت کہ معتمر ذی القعدہ میں عمرہ کرے
حدیث نمبر: 3765
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْجَعْفَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" وَاللَّهِ مَا أُعْمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْحِجَّةِ إِلا لِيَقْتَطِعَ بِذَلِكَ أَمْرَ أَهْلِ الشِّرْكِ، فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ، وَمِنْ دَانَ دِينَهُمْ، كَانُوا يَقُولُونَ: إِذَا عَفَا الْوَبَرُ، وَبَرَأَ الدَّبَرُ، وَدَخَلَ صَفَرُ، فَقَدْ حَلَّتِ الْعُمْرَةُ لِمَنِ اعْتَمَرَ، وَكَانُوا يُحَرِّمُونَ الْعُمْرَةَ حَتَّى يَنْسَلِخَ ذُو الْحِجَّةِ، فَمَا أُعْمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ إِلا لِيَنْقُضَ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اللہ کے رسول نے ذوالحج کے مہینے میں عمرہ اس لیے نہیں کیا، تاکہ اس کے ذریعے اہل شرک کی روایت کو ختم کریں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ قریش اور ان کے دین کے پیروں کار لوگ کہا: کرتے تھے جب اونٹ کے بال بڑھ جائیں اور اس کی پشت پر موجود زخم ٹھیک ہو جائے، (یعنی حاجی کے پالان رکھنے کی وجہ سے جو زخم بنتا ہے) اور صفر کا مہینہ شروع ہو جائے تو عمرہ کرنے والے کے لیے عمرہ کرنا جائز ہو جاتا ہے وہ لوگ ذوالحج کے مہینے میں عمرہ کرنے کو حرام قرار دیتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو عمرہ اسی لیے کروایا تھا، تاکہ ان لوگوں کے اس قول کے برخلاف کریں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3765]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3757»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الرواة الحديث:
طاوس بن كيسان اليماني ← عبد الله بن العباس القرشي