صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
142. باب السعي بين الصفا والمروة - ذكر ما يستحب للمرء أن يدعو على أعداء الله عند الصفا والمروة
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ صفا و مروہ پر اللہ کے دشمنوں کے خلاف دعا کرے
حدیث نمبر: 3843
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ خَرَجَ، فَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَنَحْنُ نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، أَنْ يَرْمِيَهُ أَحَدٌ أَوْ يُصِيبُهُ بِشَيْءٍ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَدْعُو عَلَى الأَحْزَابِ، يَقُولُ: " اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمُ وَزَلْزِلْهُمْ، مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ، اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ" .
سیدنا ابن ابوعوفی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا تھا صفا اور مروہ کا طواف کیا۔ ہم آپ کو اہل مکہ سے بچا رہے تھے کہ کوئی شخص آپ کو تیر نہ مار دے یا کوئی اور چیز نہ مار دے۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (دشمنوں کے) لشکروں کے خلاف یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! انہیں پسپا کر دے انہیں لڑکھڑا دے۔ اے کتاب کو نازل کرنے والے اے جلدی حساب لینے والے (دشمنوں کے لشکروں) کو پسپا کر دے اے اللہ! انہیں پسپا کر دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3843]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3833»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3843 in Urdu
إسماعيل بن أبي خالد البجلي ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي