صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
229. باب ما جاء في حج النبي صلى الله عليه وسلم واعتماره - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الحديث أنه مضاد لخبر أنس بن مالك الذي ذكرناه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج و عمرہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ انس بن مالک کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 3933
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ" ، قَالَ حُمَيْدٌ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، أَنَّهُ ذَكَرَ حَدِيثَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، لابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: وَهَلْ أَنَسٌ أَفْرَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ، قَالَ: فَذَكَرْتُ قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَقَالَ: مَا يَحْسَبُ ابْنُ عُمَرَ إِلا أَنَّا صَبِيَّانِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں حج اور عمرہ کرنے کے لیے حاضر ہوں۔ حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں: بکر بن عبداللہ مزنی نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سنائی، تو انہوں نے فرمایا: کیا میں بھول گیا ہوں؟ (میں تو یہ سمجھتا ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کیا تھا راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ قول سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو بتایا، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بچے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3933]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3922»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر (3919). تنبيه!! رقم (3919) = (3930) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
حميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري