صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
12. - ذكر البيان بأن المتزوج إنما أمر أن يقصد من النساء ذوات الدين والخلق
- ذکر اس بیان کا کہ شادی کرنے والے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عورتوں میں سے دین اور اخلاق والی کو ترجیح دے
حدیث نمبر: 4037
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَوِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ الْفِطْرِيُّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمَّتِهِ ، قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى مَالِهَا، وَتُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى جَمَالِهَا، وَتُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى دِينِهَا، خُذْ ذَاتَ الدِّينِ، وَالْخُلُقِ تَرِبَتْ يَمِينُكَ" ، عَمَّتُهُ: زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عورت کے ساتھ شادی یا تو اس کے مال کی بنیاد پر کی جاتی ہے یا اس کی خوبصورتی کی بنیاد پر کی جاتی ہے یا اس کے دین کی وجہ سے کی جاتی ہے، تو تم دین اور اچھے اخلاق کو اختیار کرو تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) سعید بن اسحاق نامی راوی کی پھوپھی سے مراد سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی زینب ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4037]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4026»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (307).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح
الرواة الحديث:
زينب بنت كعب الأنصارية ← أبو سعيد الخدري