صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
145. باب حق الوالدين - ذكر تحريم الله جل وعلا الجنة على المنتمي إلى غير أبيه في الإسلام
والدین کے حقوق کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اسلام میں جو شخص اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرے، اللہ جل وعلا نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔
حدیث نمبر: 416
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الإِسْلامِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي بَكْرَةَ، قَالَ وَأَنَا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے دونوں کانوں سے یہ بات سنی ہے اور میرے دل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر اسے محفوظ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسلام میں کسی باپ (کی اولاد ہونے) کا دعویٰ کرے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو کہ یہ اس کا باپ نہیں ہے، تو ایسے شخص پر جنت حرام ہو گئی۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کیا، تو انہوں نے کہا: میں نے بھی اپنے دونوں کانوں سے اس بات کو سنا تھا، اور میرے دل نے بھی اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر محفوظ رکھا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6766، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 63،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 415، 416، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5113، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1471» «رقم طبعة با وزير 417»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، وهب بن بقية من رجال مسلم، ومن فوقه ثقات على شرطهما، خالد الأول هو ابن عبد الله الواسطي الطحان، وخالد الثاني هو ابن مهران الحذاء.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 416 in Urdu
أبو عثمان النهدي ← سعد بن أبي وقاص الزهري