🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. - باب معاشرة الزوجين - ذكر الزجر عن ضرب النساء إلا عند الحاجة إلى أدبهن ضربا غير مبرح
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ عورتوں کو مارا جائے سوائے اس وقت جب ان کی تأدیب کی ضرورت ہو، وہ بھی غیر شدید مار کے ساتھ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4189
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللَّهِ"، قَالَ: فَذَئِرَ النِّسَاءُ، وَسَاءَتْ أَخْلاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنَّ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: ذَئِرَ النِّسَاءُ، وَسَاءَتْ أَخْلاقُهُنَّ عَلَى أَزْوَاجِهِنَّ مُنْذُ نَهَيْتَ عَنْ ضَرْبِهِنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَاضْرِبُوا" فَضَرَبَ النَّاسُ نِسَاءَهُمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَأَتَى نِسَاءٌ كَثِيرٌ يَشْتَكِينَ الضَّرْبَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ أَصْبَحَ:" لَقَدْ طَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ سَبْعُونَ امْرَأَةً كُلُّهُنَّ يَشْتَكِينَ الضَّرْبَ وَايْمُ اللَّهِ لا تَجِدُونَ أُولَئِكَ خِيَارُكُمْ" .
سیدنا ایاس بن ابو ذباب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا تَضْرِبُوا إِمَاءَ اللَّهِ» اللہ کی کنیزوں (یعنی اپنی بیویوں کو) نہ مارو۔ راوی کہتے ہیں: اس پر عورتیں شیر ہو گئیں اور اپنے شوہروں کے حوالے سے ان کے اخلاق خراب ہو گئے، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: عورتیں شیر ہو گئیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ ان کے اخلاق خراب ہو گئے ہیں جب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پٹائی کرنے سے منع کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «فَاضْرِبُوهُنَّ» تم ان کی پٹائی کر دیا کرو۔ لوگوں نے اس رات اپنی بیویوں کی اتنی پٹائی کی کہ اگلے دن پٹائی کی شکایت لے کر بہت سی خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئیں، تب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت یہ ارشاد فرمایا: گزشتہ رات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پر بہت سی خواتین آئیں، ان سب نے یہی شکایت کی کہ ان کی پٹائی ہوئی ہے، اللہ کی قسم! «لَيْسَ أُولَئِكَ بِخِيَارِكُمْ» تم ان لوگوں کو اپنے میں سے بہترین نہیں پاؤ گے (جو اپنی بیویوں کی پٹائی کرتے ہیں)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4189]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4189، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2781، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2146، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2265، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1985، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14893» «رقم طبعة با وزير 4177»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (3261 / التحقيق الثاني)، «صحيح أبي داود» (1863).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥إياس بن عبد الله الدوسيمختلف في صحبته
👤←👥عبد الله بن عبد الله العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عبد الله العدوي ← إياس بن عبد الله الدوسي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عبد الله بن عبد الله العدوي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المتوكل القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن المتوكل القرشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي، أبو العباس
Newمحمد بن الحسن بن قتيبة اللخمي ← محمد بن المتوكل القرشي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 4189 in Urdu