صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. ذكر البيان بأن الله جل وعلا يعتق من النار من أعتق رقبة كل عضو منه بعضو منها-
- جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے میں آزاد کرنے والے کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے
حدیث نمبر: 4307
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا أَبُو الْحَسَنِ بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ الأَشْعَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بِأَرِيحَا، فَمَرَّ بِي وَاثِلَةُ بْنُ الأَسْقَعِ مُتَوَكِّئًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ فَأَجْلَسَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِِلَيَّ، فَقَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا حَدَّثَنِي بِهِ هَذَا الشَّيْخُ يَعْنِي وَاثِلَةَ. قُلْتُ: مَا حَدَّثَكَ؟ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَأَتَاهُ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ صَاحِبًا لَنَا قَدْ أَوْجَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْتِقُوا عَنْهُ رَقَبَةً، يُعْتِقُ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ" . اسْمُ أَبِي عَبْلَةَ: شِمْرُ بْنُ يَقْظَانَ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں: میں اریحا (کے مقام پر) بیٹھا ہوا تھا میرے پاس سے سیدنا واثلہ بن اسقع گزرے انہوں نے عبداللہ بن دیلمی کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی انہوں نے انہیں وہاں بٹھایا پھر وہ میرے پاس آئے اور بولے: میں اس بات پر بڑا حیران ہوا ہوں جو اس شیخ نے یعنی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے میں نے دریافت کیا: انہوں نے تمہیں کیا حدیث بیان کی ہے تو اس نے بتایا: (انہوں نے یہ بات بیان کی ہے) غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے ایک ساتھی نے واجب کر لی ہے (یعنی کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی طرف سے ایک غلام آزاد کر دو۔ اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں اس شخص کے عضو کو جہنم سے آزاد کرے گا۔ ابوعبلہ کا نام شمر بن یقطان بن عامر بن عبداللہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4295»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (907)، «المشكاة» (3386).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
إبراهيم بن أبي عبلة العقيلي ← واثلة بن الأسقع الليثي