صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
189. باب الرحمة - ذكر إيجاب دخول الجنة للمتكفل الأيتام إذا عدل في أمورهم وتجنب الحيف
رحمت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ یتیموں کی کفالت کرنے والے کے لیے اگر وہ انصاف سے کام لے اور ظلم سے بچے تو جنت میں داخلے کا وعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 460
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" هَكَذَا" أَرَادَ بِهِ فِي دُخُولِ الْجَنَّةِ، لا أَنَّ كَافِلَ الْيَتِيمِ تَكُونُ مَرْتَبَتُهُ مَعَ مَرْتَبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْجَنَّةِ وَاحِدَةً.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی)
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس طرح۔“ اس سے مراد جنت میں داخل کرنے کے حوالے سے ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا شخص اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ایک ہی مرتبے میں ہوں گے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 460]
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس طرح۔“ اس سے مراد جنت میں داخل کرنے کے حوالے سے ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا شخص اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ایک ہی مرتبے میں ہوں گے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 461»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (800 و 962).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، ابن أبي حازم: هو عبد العزيز.
الرواة الحديث:
سلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي