الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
128. باب فضل الجهاد - ذكر خبر ثان يصرح بمعنى ما ذكرناه-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس مفہوم کی تصریح میں دوسرا بیان
حدیث نمبر: 4612
أَخْبَرَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلانِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ " مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رِبًا، وَبِالإِِسْلامِ دَينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَعَجِبَ لَهَا أَبُو سَعِيدٍ، وَقَالَ: أَعِدْهَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفَعَلَ . ثُمَّ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأُخْرَى يُرْفَعُ بِهَا الْعَبْدُ مِائَةَ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ"، قَالَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوسعید! جو شخص اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہو (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہو) تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کو یہ بات بہت پسند آئی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بات میرے سامنے دوہرا دیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک دوسری چیز بھی ہے، جس کے ذریعے بندے کے ایک سو درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں، جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ دوسری چیز کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4612]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4593»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (334): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث حسن غريب
الرواة الحديث:
عبد الله بن يزيد المعافري ← أبو سعيد الخدري